متحدہ عرب امارات

ایران کا کہنا ہے کہ جنگ کے خاتمے کی تجویز پر امریکا کا جواب موصول ہوگیا

خلیج اردو
تہران: ایرانی حکام نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کی جانب سے پیش کی گئی تجویز پر امریکا کا باضابطہ جواب موصول ہوگیا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی تجویز مسترد کیے جانے کے چند روز بعد امریکی جواب ایرانی حکام کو موصول ہوا۔

حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے سرکاری خبر ایجنسی ارنا کو بتایا کہ بدھ کو کابینہ کے اجلاس میں وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی فریق کی تجویز صدر مسعود پزشکیان کے سامنے پیش کی۔

ایران کا کہنا ہے کہ امریکی جواب کا جائزہ لیا جا رہا ہے، تاہم حکام کی جانب سے اس کے مندرجات یا آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button