
خلیج اردو
05 اپریل 2021
ابوظبہی : ابوظبپہی میں حکام نے انتباہ جاری کیا ہے کہ خریدار اپنے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے شاپنگ کرتے ہوئے محتاط رہیں کیونکہ دھوکہ باز افراد ان کی معلومات چوری کرکے انہیں لوٹ سکتے ہیں۔
ابوظبہی ڈیجیٹل اتھارٹی اے ڈی ڈی اے نے وضاحت کی ہے کہ کریڈیٹ کارڈ کی معلومات چوری نہ ہونے کیلئے بہتر احتیاط یہ ہے کہ ہر بار جب شاپنگ کی جارہی ہے تو اپنے معلومات نئے سرے سے درج کیے جائیں اور ایسے میں کسی بھی قسم کی معلومات سیو کرکے استعمال کرنے سے پرہیز کیا جائے۔
ہر بار کی خریداری کیلئے اپنی معلومات نئے سرے سے درج کرانا آپ کی معلومات کو محفوظ بنائے گا۔
خریداروں کیلئے یہ ضروری ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ خلاف ورزی سے بچنے کیلئے آن لائن شاپنگ پلیٹ فارمز پر اپنی ذاتی معلومات کو محفوظ نہ کریں ۔
رہائشیوں کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اشیاء خریدتے وقت آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم کے شرائط و ضوابط کو پہلے بغور پڑھیں اور اس کے بعد اتفاق کریں۔
اے ڈی ڈی اے نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ خریداری کی ویب سائٹ کو مصنوعات کی خریداری کیلئے اپنے کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات درج کرنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ ویب سائیٹ محفوظ ہے۔
کسی ویب سائیٹ کے محفوظ ہونے یا نہ ہونے کا اندازہ لگانے کیلئے آُ دیکھیں کہ ویب سائیٹ کی شروعات میں ایچ ٹی ٹی پی ایس موجود ہوں اگر اس کے ساتھ آپ ایس نہ دیکھیں تو ممکن ہے کہ آپ کی معلومات محفوط نہ ہوں۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عوام الناس سے گزارش ہے کہ آن لائن دھوکہ دہی کے کسی مشتبہ معاملے میں متعلقہ حکام کو فوری طور پر آگاہ کریں تاکہ ضروری کارروائی کی جاسکے۔
ابو ظہبی پولیس نے ماضی میں رہائشیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنے کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات کسی کو نہ بتائیں اور نہ ہی واضح مقامات خاص کر اپنی گاڑیوں میں کریڈٹ کارڈ کو نہ رکھیں۔
اس فورس نے پاس ورڈز کی حفاظت کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ہے ساتھ ہی ہر پیسے نکالنے یا خریداری کیلئے میسج الرٹ کی سبسکرپشن یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Source : Khaleej Times







