
خلیج اردو
05 اپریل 2021
دبئی : دبئی میں موجود ایک نائی کی دوکان کی جانب سے آفر آئی ہے کہ وہ رمضان میں بے روزگار افراد کے بال مفت میں کاٹیں گے۔
دبئی میڈیا سٹی میں واقعی سی جی باربرشپ نے بے روگاز افراد کی مدد کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔ دوکان کے مالک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بے روزگار افراد کیلئے خوبصورت اور پروفیشنل نظر آنا بھی ضروری ہے۔ ایسے میں ان کی بال کٹکنگ اور حجامت مفت کراکر ان کی خدمت کی جائے گی۔
سی جی کے شریک مالک کارلوس گامال نے کہا ہے کہ گزشتہ سال بہت دردناک تھا اور اس میں کافی مضبوط لوگوں کو کمزورو ہونا پڑا اور کرونا واباء کی وجہ سے لوگوں کی نوکریاں ختم ہوئیں۔ ایسے میں ہم اپنی استطاعت کے مطابق لوگوں کی مدد کررہے ہیں۔
ہم ان افراد کے بچوں کیلئے بھی مفت خدمات دے رہے ہیں تاکہ پوری فیملی بہتر نظر آئے۔
Source : Khaleej Times






