متحدہ عرب امارات

دبئی میں 5 گھنٹوں میں 50 ہزار افطار میل تقسیم کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی نفسی نامی ایک فوڈ ایپ نے دبئی کے اسلامک افیئر ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل 5 گھنٹوں میں 50 ہزار افطاری میل (افطاری کے کھانے پر مشمتل ڈبے) تقسیم کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔

یہ اقدام بھوکوں کو کھانا کھلا کر رمضان کی اصل روح پر عمل کرنے اور یو اے ای گولڈن جوبلی کی خوشی منانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

فوڈ ایپ کے بانی خالد دیاب نے بتایا کہ 50 ہزار ڈبوں میں پیک کیا گیا کھانا گرم تھا، جو 5 مئی کو دوپہر 5 بجے تقسیم کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کھانے کو بنانے کے لیے یو اے ای بھر میں سے 20 ہوٹلوں نے تعاؤن کیا اور اس کھانے کو ڈسٹربیوشن پوائنٹ جبیل علی پر جن گاڑیوں میں لایا گیا ان گاڑیوں میں بھی کھانے کو گرم رکھنے کے لیے ہیٹر لگائے گئے تھے۔ کھانے ڈبے، چاول، چکن، میٹھا، جوس اور پھلوں پر مشتمل تھے۔ جو دبئی کے ورکرز کے 49 رہائشیوں علاقوں میں تقسیم کیے گئے۔

جبیل علی سے ان ڈبوں کو تقسیم کرنے میں 200 رضاکاروں نے مدد فراہم کی۔

تاہم، اس ورلڈ ریکارڈ کے نتائج ثبوت اکٹھے کیے جانے اور گواہوں کے بیان لیے جانے کے بعد کچھ دنوں میں جاری کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے گزشتہ سال نفسی فوڈ ایپ نے 49 ہزار فوڈ باکسز تقسیم کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button