
خلیج اردو
05 مئی 2021
کراچی : پاکستان کے سوشل میڈیا انفلوئنسر اور متنازع ٹی وی میزبان وقار ذکاء نے دعویٰ کیا ہے کہ میں پاکستان کا سارا قرضہ اتار سکتا ہوں۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں مسٹر ذکاء نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر عمران خان استعفیٰ دے کر گھر چلا جائے تو وہ کرپٹو کرنسی کی مدد سے ملک کا سارا قرضہ اتار سکتا ہے۔
I can pay off PAK debt using crypto but the condition is @ImranKhanPTI should step down and let me run the country if not then Pakistanis should demand what solution respectable , olive plantation, tourism , anti corruption lovers IK has. I challenge all Politican koi idea hai
— Waqar Zaka (@ZakaWaqar) May 4, 2021
مسٹر ذکاء کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ ہمارے پاس حل کیا ہے۔ زیتوم کی کاشت ، سیاحت ، انٹی کرپشن مہم چلانے والے عمران خان کے پاس ملک کا قرضہ اتارنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
انہوں نے ملک کے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو چیلنج کیا ہے کہ وہ ملک کا قرضہ اتارنے کا کوئی آئیڈیا بتا دیں۔
اس ٹویٹ کے بعد میمز بنانے والوں نے وقار ذکاء کے دعویٰ کا مزاق اڑایا ہے اور اسے تکنیکی طور پر غلط قرار دیا ہے۔






