خلیج اردو آن لائن:
دبئی حکام نے ایک ایشیائی باشندے کی 12 کلو چرس دبئی میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، چرس ضبط کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
کسٹم اہلکار مسافروں کے بیگ چیک کر رہا تھا جب انہوں نے زرعی اجناس پر مشتمل ایک بیگ دیکھا۔ اس بیگ میں سے ٹین کے ایک ڈبے میں سے 12 کلو چرس برآمد ہوئی۔
برآمد کی جانے والی منشیات کا کل وزن 11 کلو 940 گرام تھا۔
گرفتاری کے بعد دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ بیگ اس کے ہی ہیں وہ چرس دبئی اسمگل کرنا چاہ رہا تھا۔
حکام نے کسٹم انسپیکٹروں کی اس کارکردگی پر انکی تعریف کی ہے اور اعتراف کیا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے دبئی کسٹمز پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔
Source: Gulf Today







