خلیج اردو آن لائن:
دبئی پولیس کی جنرل کمانڈ کی جانب سے شہریوں کو رہائشیوں کو غیر قانونی طور پر گھریلو ملازمین کو نوکری پر رکھنے کے حوالے سے وارننگ جاری کی گئی ہے۔
دبئی پولیس کے انفیلٹریٹرز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل علی سلیم نے بتایا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف شروع کی گئی مہم کے تحت پولیس نے دبئی امارات میں غیر قانونی طور پر کام کرنے والی 54 گھریلو ورکرز کو گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر قانونی ورکرز کی اطلاع فوری طور پر حکام کو دیں اور سیکیورٹی اور سیفٹی کو برقرار رکھنے کے لیے حکام کی مدد کریں۔
انہوں نے بتایا کہ "غیر قانونی طور پر کام کرنے والی گھریلو ورکرز معاشرے کے لیے انہیں نوکری پر رکھنے والوں کے لیے سیکیورٹی کا خطرہ پیدا کر سکتی ہیں۔ اور یہ ورکرز گھروں میں فی گھنٹہ اجرت پر کام کرتی ہیں تاکہ زیادہ پیسے کما سکیں”۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ نئے گھروں میں جعلی نام اور جعلی کاغذات کے ساتھ کام کرتی ہیں۔ لہذا یہ عمل قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
Source: Gulf Today







