خلیج اردو آن لائن:
31 سالہ فرانسیسی خاتون کو اس کے شوہر نے ٹانگوں میں گولیاں مارنے کے بعد زندہ جلا دیا۔ ہلاک ہونے والی خاتون تین بچوں کی ماں تھی۔
پولیس کے مطابق شوہر نے گلی میں بیوی کا پیچھا کیا اور پھر اس کی ٹانگوں میں گولیاں ماری اور پھر اس کے اوپر آتش گیر مادہ پھینک کر آگ لگا دی۔
حادثہ منگل کے روز فرانس کے جنوب مغرب میں واقع بورڈو ایئر پورٹ کے پاس واقع رہائشی علاقے میں پیش آیا۔
دونوں میاں بیوں میں علیحدگی ہو چکی تھی، اور دونوں کے تین، سات اور گیارہ سال کے بچے تھے جو ماں کے ساتھ رہتے تھے۔
واقعہ کے بعد پولیس نے ملزم کو قریبی علاقے میں سے ایک پستول، ایک چھروں والی بندوق اور کارتوسوں کی ایک بیلٹ کے ساتھ گرفتار کر لیا۔ اس قتل کو دیکھنے والے عینی شاہدین کے لیے کونسلنگ سروس ک آغاز کر دیا گیا ہے۔
Source: Gulf Today







