خلیج اردو آن لائن:
گزشتہ سال کورونا وبا کے پھیلاؤ کے بعد دبئی پولیس ہلیتھ سنٹر کیجانب سے لانچ کیئے گئے ٹیلی میڈیسن پراجیکٹ میں اب تک 9 ہزار مریضوں کو ڈاکٹروں کے ساتھ آن لائن مشاورت کی خدمات فراہم کی جا چکی ہیں۔
امارت الیوم کی رپورٹ کے مطابق اس سنٹر نے گزشتہ ایک سال کے دوران 8885 مریضوں کو کامیابی کے ساتھ خدمات فراہم کی ہیں۔
مزید برآں، اس سنٹر نے دبئی، شارجہ اور عجمان میں 2 ہزار 162 مریضوں کو دوائیوں کی مفت ڈلیوری کی سہولت بھی فراہم کی۔ ان میں سے 1412 مریضوں نے دوائیاں ایمریٹس پوسٹ تعاؤن سے حاصل کیں۔
حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مریضوں اور اسٹاف کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس سنٹر نے اپنے اہداف کامیابی سے حاصل کیے ہیں اور مریضوں کو بہترین سطح کی ورچوئل کیئر فراہم کی ہے۔
ٹیلی میڈیسن کیسے فراہم کی جاتی ہے:
دبئی پولیس ہیلتھ سنٹر سے ٹیلی میڈیسن کی سہولت حاصل کرنے کے لیے آپ کو 901 پر کال کرنی ہو گی۔ جس کے بعد آپ کو فون کال پر یا براہ راست ویڈیو کال پر آپ کو ڈاکٹر طبی سروس فراہم یا مشورہ فراہم کر دیں گے۔ اور پھر ڈاکٹر مریض کی صورتحال جاننے کے لیے اس سے رابطہ کریں گے اور اگر ضروری ہوا تو مریض سنٹر ویزٹ کر سکتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس سروس کا سب سے بڑا مقصد موذی امراض میں مبتلا افراد کو خدمات فراہم کرنا تھا۔
Source: Khaleej Times







