
خلیج اردو آن لائن:
رمضان المبارک کے آخری جمعے کی ڈھلتی شام کو اس برطانوی مسلمان نے لندن کے ٹاور بریج پر خوبصورت آواز میں اذان دے کر سماں باندھ دیا۔
مؤذن کا نام قاضی شفیق الرحمان ہے جو جمعے کے روز بین المذاہب آن لائن افطار میں شریک تھے۔ انہوں نے مسجد الحرام کے مؤذن شیخ علی احمد ملا کی آواز میں اذان دی۔
https://youtu.be/EsZM2lNAn9s
عرب نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق قاضی شفیق کا کہنا ہے "وہ ایک عام سے آدمی ہیں اور انہیں اس سعادت کا حاصل ہونا انکے لیے اعزاز ہے”۔
رپورٹ کے مطابق یہ اذان ٹاور ہیملٹ ہومز، ایسٹ لندن ماسک اینڈ لندن مسلم سنٹر اور ٹاور ہیملٹ انٹرفیتھ فورم کی جانب سے دی گئی افطاری کے وقت دی گئی تھی۔
Source: Khaleej Times







