پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

بریکنگ نیوز: متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت چار ممالک سے آنے والے مسافروں کے یو اے ای میں داخلے پر پابندی عائد کر دی

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات نے پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، اور نیپال سے آنے والے مسافروں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

اس پابندی کا اطلاق 12 مئی بروز بدھ کی رات 11 بج کر 59 منٹ پر ہوگا۔

مزید برآں، سوائے ان پروزاوں کے جو یو اے ای سے ہو کر ان ممالک میں جائیں گیں، ٹرانزٹ پروازوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تاہم کارگو فلائٹ معمول کے مطابق چلتی رہیں گی۔

نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پیر کے روز ان پابندیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان پابندیوں سے صرف یو اے ای کے شہریوں، سفارت کاروں، سرکاری وفود، گولڈن ویزا ہولڈرز، اور کاروباریا افراد کو طیاروں کو استشنیٰ حاصل ہوگی۔

مزید برآں، جن مسافروں ان پابندیوں سے استشنی دی گئی ہے انہیں پرواز سے 48 گھنٹے پہلے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ اور یو اے ای پہنچنے پر بھی انہیں پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ اور یو اےا ی میں داخل ہونے کے بعد 10 دنوں کے لیے قرنطینہ ہونا ہوگا اور داخلے چوتھے اور آٹھویں روز پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button