خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے یو اے ای بھر کے مسلمانوں کو 29 رمضان یعنی منگل کی شام کو شوال کا چاند دیکھنے کی درخواست کی ہے۔
جو کوئی بھی 11 مئی بروز منگل کی شام چاند دیکھنے میں کامیاب ہو جاتا ہے اسے اپنی شہادت درج کروانے کے لیے کمیٹی کے نمبر 02-6921166 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ شوال کا چاند نظر آنے کے ساتھ ہی ماہ رمضان کا اختتام ہو جاتا ہے اور عید الفطر کے تہوار کا آغاز ہو جاتا ہے۔
یاد رہے کہ فلکیاتی حساب کتاب کے مطابق اس سال ماہ رمضان 30 دنوں کا ہونے کی توقع ہے۔ اور اگر ایسا ہوتا ہے تو 12 مئی کو آخری روزہ ہوگا اور 13 مئی کو عید الفطر ہوگی۔
مزید برآں، یو اے ای حکام نے گزشتہ ہفتے کی عید کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا تھا۔ اس اعلان کے مطابق یو اے ای میں عید کی چھٹیاں 29 رمضان سے 3 شوال تک ہوں گیں۔
Source: Khaleej Times







