متحدہ عرب امارات

نیوزی لینڈ میں ایک بار پھر افسوسناک حملہ ، 5 افراد زخمی

خلیج اردو
10مئی 2021
ویلنگٹن : نیوزی لینڈ کے سپر مارکیٹ میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کرکے پانچ افراد کو زخمی کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق ایک شخص نے اچانک سپرمارکیٹ میں لوگوں کو چاقو سے زخمی کرنا شروع کیا۔

پولیس نے بتایا کہ ڈینیڈن شہر میں واقع کاؤنٹ ڈاون سپر مارکیٹ میں واقعہ پیش آیا جس کے بعد ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے تحویل میں لیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں دو سپر مارکیٹ اسٹاف ممبران بھی شامل ہیں۔

وزیر اعظم نیوزی لینڈ جیکنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ حملہ ہر حوالے سے قابل مذمت ہے تاہم پولیس کے پاس اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ یہ داخلی دہشت گردی ہے۔

آرڈرن نے کہا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ یہ حملہ تشویشناک ہے اور بڑے پیمانے پر اس حوالے سے اقدامات کا آغاز ہوگیا ہے۔ تاہم ابتدائی رپورٹس پر اکتفا نہیں کیا جا سکتا۔ پانچ افراد کو چھری کے زخموں یا اس سے متعلقہ زخموں کے ساتھ ڈنڈین اسپتال لایا گیا ہے۔

واقعے کے وقت اسٹور میں موجود لوگوں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ یہ افراتفری کا منظر تھا جب لوگوں نے چیخ چیخ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ بہادر خریداروں نے اس شخص کو روکنے اور اسے نیچے گرانے کی کوشش کی تھی۔

پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق مزید تفصیلات جاری ہوں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button