خلیج اردو آن لائن:
بھارت میں جاری کورونا وائرس کی حالیہ لہر میں صرف کورونا کے مریض اور انکے خاندان کے افراد ہی مشکلات کا شکار نہیں ہیں۔ بلکہ کورونا کے باعث لگائے جانے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کی زندگی بھی مشکلات کا شکار ہو چکی ہے۔
حالیہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے ایک شخص نے سنگین قدم اٹھاتے ہوئے اپنی بیوی اور دو نوزائیدہ بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی۔
یہ دلخراش واقعہ اتوار کے روز بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے پونے شہر کے نواح میں واقع ایک علاقے میں پیش آیا ہے۔
خودکشی کرنے والے شخص کے باپ نے پولیس تھانے میں ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تاہم، ابتدائی تحقیقا ت مطابق متاثرہ خاندان سولہ پور کا رہائشی تھا اور کچھ مہینے پہلے ہی روزگار کے لیے کدامواک کے علاقے میں رہائش پذیر ہوا تھا۔ جہاں وہ چھوٹے موٹے کام کر کے روزگار کما رہا تھا۔ لیکن حالیہ لاک ڈاؤن کے باعث روزگار ملنا مکمل طور پر بند ہوگیا۔
جس کے بعد ڈپریشن میں شیندے نامی شوہر نے پہلے اپنی بیوی اور اپنے دو بچوں کے گلے کاٹنے کے بعد خودکشی کر لی۔
Source: Gulf Today.







