خلیج اردو آن لائن:
31 سالہ عرب ملازم کو گرل فرینڈ کی نجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کرنے کے بعد کریمنل کورٹ بھیج دیا گیا۔
سرکاری ریکارڈ کے مطابق متاثرہ خاتون کو اور گرفتار کیے جانے والے شخص کا آپس میں تعلق تھا جو ذاتی وجوہات کی بنا پر ختم ہوگیا۔ لیکن مدعاعلیہ خاتون کے ساتھ رشتہ برقرار رکھنا چاہتا تھا اور اسے اس بات پر قائل کرنے کے لیے اسکی کی نجی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔
ان دھمکیوں سے تنگ آ کر خاتون نے پولیس کے پاس روپورٹ درج رکوا دی۔ جس کے بعد مدعاعلیہ نے خاتون کو دوبارہ دوستی کے لیے میسج نہ کرنے اور دھمکیاں نہ دینے کے حلف نامے پر دستخط بھی کیے تھے۔
لیکن مدعاعلیہ کچھ عرصے کے بعد پھر سے خاتون کو مسیج کرنے لگا اور دوبارہ سے دوستی نہ کرنے پر دھکیاں دینے لگا۔ جس کے بعد خاتون نے پولیس کا پاس دوبارہ سے رپورٹ درج کروائی اور سخت قانونی کاروائی کی جس کے بعد مدعاعلیہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
Source: Gulf Today.







