خلیجی خبریں

سعودی ولی عہد کی جانب سے قطری امیر کا ایئرپورٹ پر استقبال

خلیج اردو
11 مئی 2021
ریاض : سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آج قطر کے امیر شیخ تمیم بن غماد التانی کا جدہ ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ یہ جنوری میں ہونے والے جی سی سی ڈیکلیریشن کے بعد قطری امیر کا پہلا دورہ سعودی عرب ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کی تصویریں بتاتیں ہیں کہ کیسے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ اس سال سعودی عرب نے قطر کے ساتھ تین سال بعد سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس سال جنوری میں گلف کوآپریشن کونسل کے ایک بہت بڑے سمٹ کی میزبانی سعودی عرب نے کی تھی جس کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال ہو گئے ہیں۔

سعودی ولی عہد نے قطری امیر کو جدہ السلام محل لے جاکر ان سے ملاقات کی جہاں دوطرف تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button