متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : پاکستان نے مسافروں کیلئے پی سی آر ٹیسٹ مراکز کا اعلان کر دیا

خلیج اردو
22 مئی 2021
دبئی : پاکستان کی حکومت نےئ متحدہ عرب امارات سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے وہ فہرست جاری کردی جس میں کرونا پی سی آر ٹیسٹ کے مراکز کی تفصیلات موجود ہیں۔

تمام مسافر خواہ وہ پاکستانی ہوں یا دیگر ممالک کے شہری ، جب وہ متحدہ عرب امارات سے پاکستان آنا چاہتے ہوں تو وہ متحدہ عرب امارات میں 49 ہیلتھ کیئر مراکز اور لیبارٹری سے کرونا پی سی آر ٹیسٹ کرائیں گے۔

اس فیصلے کا اطلاق 29 مئی بروز ہفتے کو ہوگا۔

متحدہ عدرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے نے کہا ہے کہ مسافر جس بھی ایئرلائن پر سفر کررہے ہوں وہ ان مختص شدہ لیبارٹریز میں اپنا کرونا ٹیسٹ کرائیں گے۔

ان 49 مراکز میں سے 10 ابوظبہی ، العین میں ، دبئی اور فوجیرہ میں اٹھ اٹھ ، شارجہ اور راس الخیمہ میں سات سات ، عجمان میں 5 اور ام القوین میں 4 مراکز موجود ہیں۔

مراکز کی تفصیلات اردو میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ٹویٹ کے ساتھ منسلک ہیں۔

https://twitter.com/PakinDubai_/status/1395851646362603522

یہ اقدام پاکستان کی جانب سے کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے احتیاطی تدبیر کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔ اس سے قبل اسی ماہ کے شروع میں پاکستان نے غیر ملکی پروازوں کی تعداد میں 80 فیصد کمی کی تھی لیکن بعد میں یہ بڑھ کر 50 فیصد ہوگئی۔ متحدہ عرب امارات نے پاکستان اور چار دیگر جنوبی ایشیائی ممالک (بھارت ، بنگلہ دیش ، نیپال اور سری لنکا ) سے آنے والے مسافروں پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

پاکستان قونصلیٹ دبئی نے پاکستان جانے والی پروازوں کو چلانے والی تمام ایئر لائنز سے صرف متحدہ عرب امارات پر مبنی لیبارٹریوں کے منفی کرونا وائرس پی سی آر ٹیسٹ قبول کرنے کو کہا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی شہریوں نے اس نئے اقدام کا خیرمقدم کیا ہے کیونکہ اس سے لیبارٹریوں سے کرونا وائرس کے تقاضوں کا ابہام دور ہوجائے گا جس کے بعد خلیجی ممالک سے پاکستان جانے والے کچھ مسافروں کو گذشتہ ہفتے پشاور ایئرپورٹ پہنچنے پر کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت نکلا تھا۔

دوسری طرف 20 مئی کو ،حکومت پاکستان نے 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے غیر مقیم پاکستانیوں کو جو چھٹی پر اپنے وطن میں تھے ، پاسپورٹ اور غیر ملکی ملک کا ویزا دکھا کر بیرون ملک واپس جانے سے پہلے کرونا ویکسین کی اجازت دے دی۔ اس مرحلے میں طلباء بھی ویکسین کے اہل قرار دیئے گئے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button