خلیج اردو
22 مئی 2021
براسلز : یورپی یونین یکم جولائی سے نئے پاسپورٹ کا اجراء کرے جسے کرونا وائرس پاسپورٹ کا نام دیا گیا ہے۔
جمعہ کو یورپی یونین کے ممالک میں مشاورت کے بعد اس پاسپورٹ کے اجراء کا اعلان کیا گیا۔
اسے یورپی یونین کے شہریون کیلئے ایک اچھی خبر قرار دیا گیا ہے جس میں وہ موسم سرما میں کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ہموار اور محفوظ سفر کر پائیں گے۔
یورپی کمشنر جسٹس دیدئر ریئندرز نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک کو جون کے مہینے میں تیار رہنا چاہیئے تاکہ وہ اس سنگ میل کو عبور کرے۔
اس حوالے سے رکن ممالک کو 6 ہفتوں کا وقت ہوگا کہ وہ متعلقہ مدد کیلئے کہہ سکیں ۔ اس دورانیے میں توقع کی جاری ہے کہ وہ درکار لوازمات پورے کریں گے۔
رینڈرز نے صحافیوں کو بتایا کہ اس منصوبے سے یورپی یونین کے شہریوں کو صحت کی مکمل حفاظت کیلئے یورپی یونین کے اندر زیادہ آزادانہ طور پر سفر کرنے کی سہولت ملے گی اور وہ آزادانہ نقل و حمل پر منحصر معاشی شعبوں کی مدد کریں گے۔
تین قسم کے سرٹیفکیٹ کاغذ یا ڈیجیٹل فارمیٹ میں بلا معاوضہ دستیاب ہوں گے۔ ایک جنہوں نے یورپی یونین کی تصدیق شدہ کرونا ویکسین دی ہوں ، دوسرا جن کا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا ہوں اور تیسرے وہ لوگ جو اس وبائی مرض کو شکست دے چکے ہوں ۔
مطلوبہ ٹیسٹوں کی لاگت کے بارے میں رینڈرز نے کہا کہ کمیشن سستی ٹیسٹ کی فراہمی میں ممبر ممالک کی مدد کیلئے ایک اضافی 100 ملین یورو بھی متحرک کرے گا۔
مذکورہ ضابطے میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ ممبر ممالک یورپی یونین کے ڈیجیٹل کوڈ 19 سرٹیفکیٹ رکھنے والوں پر اضافی سفری پابندیاں عائد کرنے سے گریز کریں گے جب تک کہ وہ صحت عامہ کی حفاظت کیلئے ضروری اور متناسب نہ ہوں۔
رینڈرز نے کہاکہ یہ اقدام ہم سب کے مفادات میں ہے جس سے شہری بحفاظت سفر کر سکیں گے۔
Source : Khaleej Times







