
خلیج اردو
22 مئی 2021
دبئی : دبئی کے والی عہد شہزادہ شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے اپنے نئے پیدا ہونے والے دو جڑواں بچوں کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کیں ہیں۔
انہوں نے جمعرات کو اپنے باپ بننے کی خبر انسٹگرام پر شیئر کی ہے۔ انہوں نے اللہ کا شکر ادا کیا ہے کہ وہ باپ بن گئے ہیں۔
سرکاری میڈیا پر بچوں کے نام شیخہ بنت حمدان بن محمد المکتوم اور راشد بن حمدان بن محمد المکتوم بتائے گئے ہیں۔
بچی کا نام اس کی ماں پر ہے جبکہ بچے کا نام اس کے مرحوم دادا شیخ راشد بن سعید المکتوم کے نام پر ہے۔
Source : Khaleej Times







