
خلیج اردو آن لائن:
دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کورونا وبا کے دوران یو اے ای کی معیشت کے مثبت رجحان کے بارے میں بتایا کہ یو اے ای نے وبا کے دوران بھی 2 لاکھ 48 ہزار نئی نوکریاں پیدا کیں۔
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بتایا کہ کے 2020 میں جس وقت وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑا تو یو اے ای نے اس وقت تقریبا 2 لاکھ 48 ہزار نئی نوکریاں پیدا کیں۔
شیخ محمد نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ ” سال 2020 میں عالمی معیشت 4 فیصد تک سکڑ گئی، بین الاقوامی تجارت میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی اور لاکھوں نوکریاں ختم ہوگئیں”۔
شیخ محمد نے اپنے ٹوئیٹ میں مزید لکھا کہ "اسی سال متحدہ عرب امارات نے رٹیل سیکٹر اور ای کامرس کے شعبے میں 1 لاکھ نوکریاں پیدا کیں، جبکہ فنانشل، ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں 1 لاکھ 48 ہزار نئی ملازمتیں پیدا کیں۔ ہم اس بات کو دہراتے ہیں کہ بحران کو مینج کرنے مواقع پیدا ہوتے ہیں جبکہ مینجمنٹ کا بحران فوائد ختم کر دیتا ہے”۔
انكمش اقتصاد العالم ٤٪ وتراجعت التجارة الدولية ٢٠٪ وفقد العالم ملايين الوظائف في ٢٠٢٠..في نفس العام اقتصاد الامارات خلق ١٠٠ ألف وظيفة بقطاع التجزئة والتجارة الالكترونية و١٤٨ ألف وظيفة بقطاع المالية والتقنية والاتصالات..نكرر : إدارة الأزمات تخلق فرصاً..وأزمات الإدارة تدمر مكاسباً
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) May 22, 2021
Source: Khaleej Times







