خلیج اردو آن لائن:
مسجد الحرام میں نماز جمعہ سے پہلے خطبے کے دوران ایک شخص کو امام کے ممبر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔
مکہ ریجن کی پولیس کی جانب سے ٹوئیٹر پر بتایا "نماز جمعہ کے خطبے کے دوران امام کے ممبر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے”۔
پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ "اس شخص نے احرام پہن رکھا تھا اور ہاتھ میں ایک چھڑی پکڑی ہوئی، ممبر میں داخل ہونے کی کوشش پر اسے فوری طور گرفتار کر لیا گیا اور اس خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے”۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ احرام پہنے اور ایک ہاتھ میں چھڑی لیے ایک شخص بھاگتا ہوا ممبر کی طرف آتا اور ممبر میں داخل ہونے پہلے ہی سیکیورٹی اہلکار اسے پکڑ لیتے ہیں۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سیکیورٹی اہلکاروں کی پھرتی اور اس مسئلے کو پرفیشنل طریقے سے ہینڈل پر سیکیورٹی اہلکاروں کو داد دی جاری ہے۔
Source: Gulf Today.







