خلیج اردو آن لائن:
پولیس کے کے مطابق جمعے کی شام امریکہ کے شہر منیپولس میں وائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
قانون نافذ کرنے والے مقامی اداروں کے مطابق واقعہ شہر کے اندرون میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخس شدید زخمی ہوگیا۔ یہ وہی علاقہ ہے جہاں پر سال 2020 میں ایک پولیس اہکار ہاتھوں جارج فلوئڈ کا قتل ہوا تھا۔
منیپولس پولیس کی جانب سے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ اس واقعہ میں کل 10 لوگ متاثر ہوئے جن میں 5 مرد اور 5 خواتین شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو مرد شامل ہیں۔ جبکہ جائے حادثہ اور ارد گرد کے علاقوں میں حالات معمول پر آ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اسی علاقے میں ایک پولیس اہلکار نے 46 سالہ سیاہ فام جارج فلوئڈ کو قتل کر دیا تھا۔ جس کے بعد امریکہ اور دیگردنیا میں سیاہ فاموں کے حق میں احتجاج شروع ہوگئے تھے۔
تاہم، اس جرم میں ملوث پولیس اہکار پر 20 اپریل کو قتل کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
Source: Khaleej Times







