متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: متروکہ گاڑیاں چوری کرنے والا عرب باشندہ گرفتار

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ میں سنٹرل ریجن پولیس کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے ایک عرب شخص کو صحرائی علاقوں اور رہائشی عمارتوں کے بیچ سڑکوں میں طویل عرصے سے مالکان کے جانب سے پھینک دی گئی گاڑیوں اور کاروں کو چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

ایک پولیس اہلکار نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کو چوری کی اطلاع ملنے کے بعد تھوڑی ہی دیر میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

سنٹرل ریجن پولیس کے قائم مقام ڈائریکٹر کرنل حماد عبداللہ الریامی نے بتایا کہ پولیس کو ایک عرب شہری کی جانب سے چوری کی اطلاع دی گئی تھی۔ جس میں اس نے پولیس کو بتایا کہ جس عمارت میں وہ رہتا ہے کہ اس کے عقب سے اس کی گاڑی نمبر پلیٹ کے ساتھ کسی شخص نے چوری کر لی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شکایت کنندہ نے تسلیم کیا ہے کہ اسنے گاڑی کی چابی گاڑی کے اندر ہی چھوڑ دی تھی۔

تاہم، سی آئی ڈی ڈیپارٹمنٹ نے ایک ٹیم تشکیل دی جس کی جامع تحقیق اور تفتیش کے نتیجے میں چوری شدہ گاڑی کو ایک علاقے سے ڈھونڈ نکالا گیا۔ جس کے بعد چور کو پکڑا گیا، جو کہ ایک عرب باشندہ ہے۔

چور نے گاڑی چوری کرنے کے بعد ایک اور شخص کو فروخت کردی تھی۔ تاہم، گرفتاری کے بعد اس نے پولیس کو بتایا کہ اس نے صحرائی علاقوں میں پھینک دی جانے والی متعدد دیگر گاڑیاں بھی چوری کی ہیں۔

جس کے بعد پولیس نے ملزم کو شارجہ پولیس کے پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا۔ اور رہائشیوں اور شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنی گاڑیوں کو محفوظ مقامات پر پارک کریں اور گاڑی انجن چلتا چھوڑ کر گاڑی سے نا جائیں۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button