متحدہ عرب امارات

رہائشی علاقے میں نجی پارٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ، 12 زخمی

خلیج اردو
24 مئی 202
فیئرفیلڈ ٹاؤن شپ : امریکی ریاست نیوجرسی میں پارٹی کے دوران فائرنگ میں 2 افراد ہلاک جبکہ 12 افراد زخمی ہو گئے۔

نیوجرسی پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نیوجرسی کے علاقے کمبرلینڈ کے ایک گھر میں سالگرہ کی تقریب کے دوران پیش آیا ہے۔

فائرنگ کی وجہ جاننے کیلئے مقامی پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں 30 سالہ مرد اور 25 سالہ خاتون شامل ہے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کی گئی ہے لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

سامنے آنے والی ویڈیو کے مطابق پارٹی میں اچانک بدنظمی ہوئی جس کے بعد فائرنگ سے بگھدڑ مچ گئی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button