عالمی خبریں

کورونا وائرس: سعودی عرب نے سفری پابندیوں کے  باعث بیرون ملک پھنسے رہائشیوں کے ویزوں میں مفت توسیع کرنے کا اعلان کر دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

سعودی عرب کی جانب سے پیر کے روز اعلان کیا گیا ہےکہ کورونا وائرس کے باعث نافذ سفری پابندیوں کے باعث سعودی عرب کے  سے باہر پھنسے ہوئے رہائشیوں کے رہائشی پرمٹ کی مدت میں توسیع کر دی جائے گی۔

سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس فیصلے کے تحت رہائشی پرمٹ کی مدت میں 2 جون 2021 تک کے لیے بلکل مفت  توسیع کر دی جائے گی۔ اس فیصلے پر عمل خودکار طریقے سے ہوجائے گا اور اس میں ویزٹ ویزوں کے حامل افراد بھی شامل ہیں۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کی جانب سےتصدیق کی گئی ہے کہ نیشنل انفارمیشن سنٹر کے تعاؤن سے اس فیصلے پر خودکار طریقے سے عمل ہوجائے گا لہذا پرمٹ میں توسیع کے لیے ڈیپارٹمنٹ جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

گزشتہ مہینے سعودی حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ 17 مئی کو انٹرنینشل فلائٹس کی بحالی کے بعد بھی 20 ممالک پر پر سفری پابندی عائد رہے گی۔ اور ان 20 ممالک میں پاکستان، یو اے ای اور بھارت شامل ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button