
خلیج اردو آن لائن:
بھارت میں جاری کورونا بحران سے نمٹنے کے لیے متعدد ریاستوں میں لاک ڈاؤن لگایا گیا، جن میں سے ایک تلنگانہ ریاست ہے۔ تلنگانہ ریاست کی پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑکوں پر پھرنے والے افراد کو پکڑ رہی ہے اور انہیں پولیس وینوں میں ڈال کر آئسولیشن سنٹر لے جاتی ہے۔ جہاں انہیں لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کی اہمیت کے حوالے سے سمجھایا جاتا ہے۔
پولیس سڑکوں پر بلاوجہ گھومنے والے کو تو اٹھا رہی ہے لیکن اس کے ساتھ فوڈ ڈلیوری کرنے والے ایسے افراد کو بھی اٹھا کر آئسولیشن سنٹر لیجا رہی ہے جن کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہوتا۔
خیال رہے بھارت کی اس ریاست میں اس وقت کورونا کے 38 ہزار فعال کیسز ہیں اور کورونا کے باعث 3200 سے اموات ہو چکی ہیں۔ کورونا کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے ریاست میں لاک ڈاؤں لگایا گیا ہے۔ ڈی جی پولیس نے تمام پولیس کمشنروں کو حکم دے رکھا ہے کہ لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل در آمد کرواتے ہوئے ریاست بھر میں ضروری ساز و سامان کی ترسیل بھی جاری رکھی جائے۔
Source: Khaleej Times







