خلیجی خبریں

سعودیہ میں کورونا ویکسین لگوانے کے خلاف بانجھ پن کا پروپیگنڈا شروع ہونے پر وزارت صحت نے اہم بیان جاری کر دیا

خلیج اردو: سعودی عرب میں کورونا ویکسین کے بارے میں اب ایک اور گمراہ کُن پراپیگنڈہ یہ شروع ہو گیا ہے کہ ویکسین لگوانے والوں کی تولیدی صلاحیت متاثر ہوتی ہے ، جس کے نتیجے میں مردوں اور عورتوں میں بانجھ پن کی شکایت بھی ہو سکتی ہے۔

تاہم سعودی وزارت صحت کی جانب سے تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کئی تحقیقات سے ثابت ہو چکا ہے کہ ویکسین لگوانے سے تولیدی نظام میں نہ تو کوئی پیچیدگی پیدا ہوتی ہے اور نہ بانجھ پن ہوتا ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العلی نے کہا کہ کہ سب بے بنیاد باتیں ہیں جو شرپسند عناصر لوگوں کو ویکسی نیشن سے روکنے کے لیے پھیلا رہے ہیں۔ ویکسین کا تولیدی نظام پر کوئی منفی اثر نہیں ہوتا ہے۔

کورونا کی تمام ویکسینز حاملہ عورتوں کے لیے محفوظ ہیں اور جو خواتین عنقریب حاملہ ہونے کی خواہش مند ہیں، وہ بھی بے فکری سے یہ ویکسین لگوائیں۔ ویکسین کا تولیدی نظام پر کوئی بُرا اثر نہیں ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button