متحدہ عرب امارات

پی آئی اے کا پاکستان کی نیک نامی کیلئے احسن اقدام ، عالمی میڈیا میں خوب پزیرائی

خلیج اردو
05 جون 2021
ابوظبہی : پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز اسٹاف نے ایک مسافر کو اس کا قیمتی سامان فراہم کیا ہے۔ خالیج ٹائمز نے اے آر وائے نیوز کا حوالہ دے کر بتایا ہے کہ مسافر سے ایک بیگ رہ گیا تھا جس میں سونے سے بنے زیورات تھے، ایک لیپ ٹاپ اور بیرون ملک کرنسی تھی۔

سامان کا مالک اسے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لاونج میں بھول گیا تھا۔

ٹرمینل منیجر نے ایئرپورٹ پر بیگ کو دیکھا اور حکام کو جلدی سے اگاہ کیا ۔ پی آئی اے حکام نے مسافر کی معلومات لے کر اس سے رابطہ کیا اور ضروری کارروائی کے بعد سامان اس کے حوالے کیا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button