
خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے فوڈ بینک نے اعلان کیا ہے کہ اس نے 2017 میں اپنے قیام سے 2020 کے اختتام تک مختلف مستحقین میں 27,362 ٹن خوراک تقسیم کی ہے۔ ضرورت مند افراد میں اضافی خوراک تقسیم کرنے کے خیراتی اقدام کے طور پر شروع کئے گئے متحدہ عرب امارات کے فوڈ بینک نے ملک میں مقامی شراکت داروں اور خطے میں دیگر فوڈ بینکوں اور اداروں کے ساتھ 112 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے تاکہ زائد خوراک کی محفوظ تقسیم آسان ہوسکے۔ اس اقدام کے ایک حصے کے طور پر ملک بھر میں کل چھ شاخیں قائم کی گئیں۔
توقع ہے کہ تمام امارات کا احاطہ کرنے کے لئے بنک کی شاخوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ دبئی میونسپلٹی کے ڈائریکٹر جنرل اور متحدہ عرب امارات کے فوڈ بینک کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے وائس چیئرمین داؤد الحجری نے کہاکہ ہم نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی اہلیہ شیخہ ہند بنت مکتوم بن جمعہ آل مکتوم کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے رفاہی اداروں کے ساتھ تعاون میں ہمارے مختلف چینلز کے ذریعے مستحقین کو اضافی خوراک تقسیم کرکے خوراک کے ضیاع کو کم کررہے ہیں۔ مستحقین کو تقسیم کی جانے والی کل 27,362 ٹن خوراک میں سے صرف 2020 کے دوران 9,086 ٹن تقسیم کی گئی۔ متحدہ عرب امارات کے فوڈ بینک کی فی الحال دبئی میں تین اور عجمان، ام الکوین اور راس الخیمہ میں ایک ایک شاخ ہے۔
دبئی میں 84 سمیت متحدہ عرب امارات میں مختلف خطوں میں تقسیم کی گئی اضافی خوراک کے جمع کرنے کے لئے مجموعی طور پر 144 فریج مختص کیے گئے ہیں۔ داؤد الحجری نے وضاحت کی کہ زائد خوراک کا استعمال صاف کی گئی گاڑیوں پر پہنچایا جاتا ہے۔ کھانے کی زیادہ تر ترسیل براہ راست متحدہ عرب امارات کے فوڈ بینک شاخوں میں دی جاتی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ بینک کی سرگرمیاں متحدہ عرب امارات سے آگے بڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کیا کہ حال ہی میں دیگر برادر ممالک میں بھی فوڈ پارسل بھیجے گئے ہیں۔
محمد بن راشد آل مکتوم گلوبل انیشی ایٹوز کے تحت شروع کیا گیا متحدہ عرب امارات کا فوڈ بینک ملک میں قائم رفاہی اداروں کے ساتھ ساتھ براہ راست لیبر رہائشوں میں کھانا تقسیم کرتا ہے۔ COVID-19 وباء کے دوران کیے گئے احتیاطی تدابیر کے ایک حصے کے طور پر مزدوروں کی رہائش کے نگرانوں کو کھانا پہنچایا جارہا ہے تا کہ اس کے بعد یہ ضرورت مندوں میں تقسیم کیا جاسکے۔ داؤد الحجری نے کہا کہ فوڈ بینک کے ملازم کھانے پینے کی اشیاء کی نگرانی کرتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ وہ جمع کرنے، اسٹوریج اور تقسیم کے تمام مراحل میں صحت اور حفاظت کے رہنما خطوط پر پورا اترے۔
متحدہ عرب امارات کا فوڈ بینک ایک مربوط نظام کے حصے کے طور پر کام کرتا ہے جو ڈونرز، نگران اداروں، انسان دوست اور رضاکار ایسوسی ایشنوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون اور شراکت کی ضمانت دیتا ہے۔ اسی طرح باہمی مربوط باڈیز کو یقینی بنانے کے لئے کہ بینک اپنے مقاصد کو حاصل کرسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بینک نے ریستورانوں، ہوٹلوں، سپر مارکیٹوں، فوڈ فیکٹریوں، فارموں، کیٹررز اور سپلائرز کے ساتھ شراکت قائم کرکے کارکردگی کی اعلیٰ سطح قائم کی ہے۔
دبئی میونسپلٹی مہمان نوازی اور فوڈ انڈسٹری میں اسٹیبلشمنٹ اور اداروں کو ایک گائیڈ فراہم کرتی ہے جس میں فوڈ سیفٹی اور حفظان صحت کے طریقوں کی وضاحت کی گئی ہے جن کے بارے میں بینک کو کھانا چندہ کرتے وقت عمل کرنا چاہئے۔ فوڈ بینک نے کھانے کے ضیاع کو کم کرنے اور زائد خوراک سے فائدہ اٹھانے کے لئے 127 آگاہی اور تعلیمی اقدامات انجام دیئے ہیں۔ اس نے امارات کے اسکولوں اور اداروں میں متعدد ورکشاپس کا انعقاد کیا تاکہ رضاکاروں کو تربیت دی جاسکے کہ وہ کس طرح مخصوص ہدایت نامے کے مطابق کھانا پیکج اور محفوظ کرسکتے ہیں اور ملک کے اندر اور بیرون ملک ضرورت مند افراد کو کھانا تقسیم کرتے ہیں







