متحدہ عرب امارات

آئی سی اے نے اماراتی شناختی کارڈ کے الیکٹرانک ورژن کے اجراء کا آغاز کر دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی شناخت اور شہریت سے متعلق وفاقی اتھارٹی آئی سی اے نے اماراتی شناختی کارڈ کے جدید ورژن کے اجراء کا آغاز کر دیا ہے۔

شناختی کارڈ کی الیکٹرانک کاپی آئی سی اے یو اے ای کی اسمارٹ موبائل ایپ پر دستیاب ہوگی۔ اور یہ ایپ انڈرائڈ اور آئی او ایس سے مفت ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہے۔

آئی سی اے نے شناختی کارڈ کے حصول لیے درخواستیں دینے والے افراد کو ہدایت کی ہے جب تک انکے کارڈ پرنٹ نہیں ہو جاتے وہ تمام سرکاری سروسز حاصل کرنے کے لیے شناختی کارڈ کے الیکٹرانک ورژن کا استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ خود کار طریقے سے جنریٹ ہوتا ہے اور اس میں ایک کیو آر کوڈ شامل ہوتا ہے جو سرکاری ڈیپارٹمنٹس سرکاری مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اور شناختی کارڈ کا الیکٹرانک ورژن پرنٹ شدہ کارڈ کی طرح کی کار آمد اورقابل قبول ہے۔

مزید برآں، آئی سی اے نے تمام متعلقہ حکام اور سروسز فراہم کرنے والے اداروں سے رابطہ کرنے کے بعد انہیں الیکٹرانک آئی ڈی کی بنیاد پر سروسز فراہم کرنے کا کہ دیا گیا ہے۔

اماراتی پاسپورٹ اور امارات کے شناختی کارڈوں کے لئے نئے ڈیزائنوں کا اعلان سب سے پہلے پچھلے سال نومبر میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس کے بعد کیا گیا تھا۔

تب اعلان کیا گیا تھا کہ اماراتی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کو نئے سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ مختلف مراحل میں نیو جنریشن ڈیزائنز میں تبدیل کیا جائے گا۔ لہذا الیکٹرانک آئی ڈی کارڈ بھی اسی اقدام کا حصہ ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button