عالمی خبریں

بھارت: لینڈنگ کے دوران طیارے کا ٹائر پھٹ گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

بھارت کی ایک نجی ایئر لائن انڈیگو کی جانب سے منگل کے روز بتایا گیا ہے کہ کنور ایئر پورٹ سے پرواز بھرنے والی انڈیگو کی ایک پرواز کا کرناٹکا ہبلی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران ٹائر پھٹ گیا۔

ایئر لائن کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ حادثے میں تمام مسافر اور عملہ محفوظ ہیں جبکہ طیارے کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔

ایئر لائن کی جانب سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں بتایا گیا "کنور سے ہبلی جانے والی انڈیگو کی فلائٹ 6ای 7979 کی جانب سے گزشتہ شام ہبلی ایئرپورٹ پہنچنے پر ٹائر پھٹنے کا واقعہ رپورٹ کیا گیا ہے۔ تمام مسافر اور عملا محفوظ ہے۔ جبکہ طیارے معائنہ کیا جا رہا ہے”َ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button