خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات میں انڈونیشیا کے سفیر حسین بیگیس نے نجی خبررساں ادارے خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انڈونیشیا اپنے 200 اماموں کو امن اور رواداری کے سفیر کے طور پر متحدہ عرب امارات بھیج رہا ہے۔
یہ اقدام دونوں ممالک کے مابین اسلامی امور اوقاف کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے معاہدے کا حصہ ہے۔ اس مقصد کے لئے دونوں ممالک نے گذشتہ سال جنوری میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔
سفیر حسین بیگیس نے بتایا “فی الحال متحدہ عرب امارات کی مختلف مساجد میں انڈونیشیا سے صرف 12 امام ہیں۔ اگلے سال تک ہم 200 اماموں کو بھیجیں گے جو متحدہ عرب امارات کی مساجد میں خدمات انجام دیں گے”۔ متحدہ عرب امارات میں انڈونیشیا کے آئمہ ابوظہبی، العین ، الظفرہ ریجن، شارجہ، عجمان ، فجیرہ، ام القوین، اور راس الخیمہ کی مساجد میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
انڈونیشیا میں دنیا بھر سے زیادہ مسلمان آبادی موجود ہے۔ انڈونیشیا کے سفیر کا کہنا تھا کہ انہیں بدقسمتی محسوس ہوئی کہ یو اے ای مسجدوں میں انڈونیشیا کے بہت کم امام خدمات انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس ایسے آئمہ کی کثیر تعداد ہے جو حافظ قرآن ہیں اور اعلی تعلیم یافتہ ہیں امام یو اے ای کے معاشرے کے لیے انڈونیشیا کے سفیر ہوں گے اور انڈونیشیا کے متعدل اسلام کو یو اے ای کی عوام تک پہنچائیں گے۔
یو اے ای بھیجے جانے والی ان اماموں کو انڈونیشیا کی وزارت برائے مذہبی امور نے انڈونیشیا میں یواے ای کے سفارت خانے نے مل کر منتخب کیا ہے۔ انہیں یو اے ای میں تبلیغ کے لیے جدید بنیادوں پر تربیت فراہم کی جائے گی۔
Source: Khaleej Times







