پاکستانی خبریں

وزیر اعظم عمران خان میں پاکستان میں  پہلی بار تیار کی گئی الیکٹرک موٹر سائیکل لانچ کر دی

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے جمعرات کے روز ملک میں پہلی بار تیار کردہ الیکٹرک موٹر سائیکل (ای بائک) لانچ کر دی۔

عمران نے اس تقریب کے دوران  بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرک موٹرسائیکل کا اجراء مستقبل کا اقدام تھا اور حکومت کی بجلی سے چلنے والی گاڑیوں (ای وی) سے متعلق نئی پالیسی ایک روڈ میپ طے کرتی ہے اور مستقبل کی سمت کا تعین کرتی ہے۔

خیال رہے  الیکٹرک موٹرسائیکل بنانے کی مہم عمران خان حکومت کی جانب سے بنائی گئی پہلی 5 سالہ الیکٹرک وہیکل پالیسی 2020-25 کا حصہ ہے۔ جبکہ سال 2030 اور 2040 تک کاروں کا مارکیٹ شیئر 30 فیصد جبکہ بڑے ٹرکوں کو مارکیٹ شیئر 90 فیصد ہوگا۔

عمران خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ الیکٹرک وہیکل پالیسی سے ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا، جس سے مقامی اشیاء تیار کرنے کے لیے مقامی خام مال استعمال ہوگا اور معاشی نمو میں اضافہ ہوگا۔  انکا کہنا تھا کہ الیکٹرک گاڑیوں سے نا صرف آب و ہوا صاف ہوگی بلکہ ان گاڑیوں کی تیاری سے ملک میں ایک نئے شعبے کا آغاز ہوگا جس روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے علاوہ خاص طور پر الیکٹرک موٹرسائیکلوں کو متعارف کروانے کی ضرورت ہے کیونکہ موٹر سائیکل شہروں میں آلودگی کم کرنے کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہو رہی ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ "جب آپ اپنی ہوا، پانی اور شہر صاف رکھنا چاہتے ہیں تو آپ 10 بلین سونامی پروگرام جیسے اقدامات کا آغاز کرتے ہیں”۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button