عالمی خبریں

بنگلہ دیش: فوڈ فیکٹری میں آگ لگنے سے 49 افراد ہلاک

 

خلیج اردو آن لائن:

بنگلہ دیش کے مقامی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے قریب ایک فوڈ فیکٹری میں آگ لگنے سے کم از کم 49 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ریسکیو سروس کے ایک عہدیدار روسل شیکدر نے تصدیق کی ہےکہ آگ جمعرات کی رات ہاشم فوڈ اینڈ بیوریج لیمیٹڈ نامی فیکٹری میں لگی۔ فیکٹری ڈھاکہ کے باہر روپ گنج علاقے میں واقع ہے۔

فائر سروس اینڈ سول ڈیفنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر دبشیش بردھن نے بتایا کہ فیکٹری کے اندر سے 49 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک فیکٹری کی اوپری دو منزلوں کی تلاش نہیں لی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فیکٹری کا مین گیٹ،جہاں جوس وغیرہ بنتے تھے، وہ اندر سے بند تھا۔

تاہم، آگ لگنے کی وجوہات اور کتنے لوگ فیکٹری کے اندر موجود تھے اور کتنے اب تک لاپتہ ہیں، اس حوالے سے تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش آتش زدگی کے ایسے خوفناک حادثات کی تاریخ رکھتا ہے۔ ایسے حادثات اکثر اوقات پیش آتے رہتے ہیں، جن کی بڑی وجہ حفاظتی اقدامات میں کمی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button