متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں اب تک کورونا پی سی آر کے 60 ملین  سے زائد ٹیسٹ کیے جائے چکے ہیں، رپورٹ جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

کورونا وبا کے آغاز سے اب تک متحدہ عرب امارات میں کورونا کی اسکریننگ کے لیے 60 ملین  سے زائد کورونا پی سی آر ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ورلڈ ان ڈیٹا کی رپورٹ کے مطابق 60 ملین ٹیسٹوں کے ساتھ یو اے ای کی فی 1000 افراد ٹیسٹ کرنے کی شرح 6 ہزار 58 اشاریہ 94 چار ٹیسٹ ہیں۔ مزید برآں، یو اے ای اور ڈنمارک واحد ایسے ممالک ہیں جو مسلسل فی 1000 افراد سب سے زیادہ ٹیسٹ کرنے والے پہلے 5 ممالک میں شامل ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی بہترین پالیسیاں اور شاندار اسٹریٹیجیز کی بدولت یو اے ای نہ صرف ویکسی نیشن ریٹ میں دنیا بھر میں اچھی پوزیشن لے رہا ہے بلکہ کورونا کی اسکریننگ میں بھی یو اےا ی پہلے ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔ اسی اسٹریٹیجی کی بدولت ہی یواے ای ملک بھر میں کورونا کیسز کم رکھنے میں کامیاب ہوا ہے۔

جمعے کے روز متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے کورونا کے یومیہ کیسز کے حوالے سے رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ جمعے کے روز ملک بھر میں کورونا کے 1529 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جون میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد جولائی کے پہلے 6 دنوں میں کورونا کے یومیہ کیسز 1600 سے کم ہوگئے ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں کورونا ٹیسٹوں کی وجہ سے کورونا وباء کے آغاز کے پہلے دن سے ہی یو اے ای حکام کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور محدود کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button