متحدہ عرب امارات

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے دو اماراتی باشندوں کو سڑکیں صاف کرنے کی سزا سنا دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار پانے والے دو اماراتی باشندوں کو بطور سزا کلبہ شہر میں کمیونٹی سروس سر انجام دینے کا حکم دے دیا گیا۔

ایک دوسرے واقعہ میں دونوں اماراتی اپنی گاڑیوں میں عوامی اور رہائشی علاقوں میں کرتب کرتے پائے گے تھے، اور دونوں کو اسی خلاف ورزی کی سزا دی گئی تھی۔

ٹریفک قوانین کی ان خلاف ورزیوں کا فیصلہ سناتے ہوئے کلبہ شہر کی ابتدائی عدالت نے ایک مدعا علیہ کو ڈیڑھ ماہ تک کمیونٹی سروس فراہم کرنے جبکہ دوسرے مدعاعلیہ کو 2 ماہ تک کمیونٹی سروس فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس سزا سنائے جانے کے بعد سے دونوں مدعاعلیہان عوامی مقامات، سڑکیں، عوامی چوک، ساحل، عوامی پارک اور ذخائر کی صفائی اور دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

کلبہ پبلک پراسیکویشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید بلحاج کا کہنا تھا حکام کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ سزا یافتہ افراد کا نفسیاتی علاج کر کے ان کے رویہ کو ٹھیک کرے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ ایسے اقدامات کو نفاذ دیگر افراد کو بھی ایسے جرائم کرنے سے روکتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button