پاکستانی خبریں

پاکستانی شخص نے چاند پر 5 ایکڑ زمین خرید لی

 

خلیج اردو آن لائن:

ٹیکنالوجی میں جدت کے ساتھ انسان زمین کے علاوہ دیگر سیاروں پر زندگی اثار کی کھوج کر رہا ہے۔ چاند پر قدم رکھنا ہو یا مریخ پر زندگی کے اثار کا پتہ چلنا، اس سب نے دنیا کی حرکیات کو تبدیل کر کے رکھ دیا ہے۔

حالیہ سالوں میں سائنس کی دنیا میں حیرت انگزیز تبدیلی آئی ہے۔ اسپیس ایکس نامی خلائی کمپنی کے مالک ایلون مسک نے اپنی ایک کار خلا میں بھیجی ہے جبکہ دوسری طرف ایمزون کے سی ای او اور دنیا کا امیر ترین شخص بزوس جیف خلا کا سفر کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

لہذا اس بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی اور خلا میں وسیع ہوتی انسانی رسائی کی بدولت اب زمین پر زمین خریدنے کے علاوہ انسان دیگر سیاروں پر بھی زمین خرید رہے ہیں۔ جیسا کہ حال ہی میں پاکستان کے شہر لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے چاند پر 5 ایکڑ زمین خریدی ہے۔

یہ سوچتے ہوئے کہ ایک دن انسان چاند پر رہنا شروع کر دے گا، لاہور کے رہائشی بیریسٹر عضرام علی نے ایک کمپنی سے رابطہ کیا جو چاند پر زمین کی خرید و فروخت کا کام کرتی ہے۔ اور اس کمپنی کے ذریعے چاند پر 5 ایکڑ زمین 130 ڈالر میں خرید لی۔

علی نے بتایا کہ اسے چاند پر زمین کی خرید و فروخت کرنے والی کمپنی کا اشتہار سوشل میڈیا پر نظر آیا تو انہوں نے زمین خریدنے کا فیصلہ کیا۔ علی نےجب یہ بات اپنی فیملی اور دوستوں سے کی تو انہوں نے سمجھا وہ مذاق کر رہے ہیں۔ لیکن علی نے زمین خریدنے کا فیصلہ کر لیا اور کمپنی سے رابطہ کیا۔

لونر کمپنی نے علی کو چاند پر زمین کا رجسٹری سرٹیفکیٹ فراہم کیا اور ساتھ ایک نقشہ بھی دیا جو علی کی ملکیت میں آنے والے زمین دیکھاتا ہے۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button