متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے مزید دو ممالک کیلئے فلائٹس معطل کر دیئے

خلیج اردو
شارجہ : شارجہ پولیس نے معاشرے کے دو افراد کو ان کی ذمہ داریاں ادا کرنے پر سراہا ہے۔ دونوں ممبران نے دو مشتبہ چوروں کی گرفتاری میں مدد فراہم کی تھی۔

شارجہ پولیس میں سنٹرل ریجن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے قائم مقام ڈائریکٹر کرنل حماد عبد اللہ ال ریامی نے دونوں کو الحدید جامع مرکز کے سربراہ کرنل حمید الجالف کی موجودگی میں اعزاز سے نوازا۔

سرکاری بیان کے مطابق اعزاز حاصل کرنے والے دونوں افراد نے شارجہ پولیس کیلئے تعریفی کلمات کہے ہیں۔ پولیس کی جانب سے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کوششوں کی تعریف بھی کی ہے۔

کرنل ال ریامی نے زور دے کر کہا ہے کہ یہ اعزاز شارجہ پولیس اور برادری کے ممبروں کے مابین شراکت کو مستحکم کرنے اور سلامتی اور حفاظت کے قیام کی کوششوں میں حاصل ہوتا ہے۔

انہوں نے کمیونٹی ممبران سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی منفی سرگرمیوں کی اطلاع دیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button