عالمی خبریں

چین میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے سکول بند، سینکڑوں پروازیں معطل

 

خلیج اردو آن لائن:

چین  کے شہر بیجنگ میں پیر کے روز طوفانی ہواؤں اور بارشوں کے باعث اسکول اور سیاحتی مقامات بند کردیے گئے اور سینکٹروں پروازیں معطل کر دی گئیں۔

چینی دارلحکومت کو سال کے سب سے بڑے طوفان کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے مقامی حکام نے عوام کو گھروں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ شہر کے مختلف مقامات پر دن بھر میں 100 ملی میٹر بارش ہونے کا امکان ہے، جب کہ پروازوں کو ٹریک کرنے والی ویب سائٹ ویری فلائٹ کے مطابق بیجنگ پر دو ایئر پورٹوں پر تقریبا 700 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

حکام کی جانب سے اتوار سے پیر کی شام تک بیجنگ اور ارد گرد کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔

مزید برآں، طوفانی بارشوں کے پیش نظر پیر کے روز کنڈر گارٹن، پرائمری اور سیکنڈری اسکول بند کیے گئے ہیں۔ جبکہ دیوار چین کے ایک حصے سمیت دیگر اہم سیاحتی مقامات بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ جبکہ کچھ ضلعوں میں دیہاتی گھروں میں رہنا بھی معطل کیا گیا ہے۔

بیجنگ کے قریبی شہر تیانجن میں بھی بھی طوفانی بارشوں کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے چین کے 14 دریاوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button