
خلیج اردو آن لائن:
دبئی حکمران اور یو اے ای نائب صدر و وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے متحدہ عرب امارات کی مختلف امارات کو ملانے والی تین نئی سڑکوں کا افتتاح کر دیا۔ شیخ محمد نے سڑکوں کے افتتاح کی خبر ٹوئیٹر پر متعدد تصویروں کے ساتھ شیئر کی۔
تقریبا 2 ارب درہم مالیت پر مشتمل اس پراجیکٹ کا آج افتتاح کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد یو اے ای کی مختلف امارات کو آپس میں ملانا اورفاصلے کو کم کرنا ہے۔
شیخ محمد نے وضاحت کرتے ہوئے لکھا "ہم نے شارجہ میں ملیحہ اور ابوظہبی میں الشعیب کےساتھ ملانے کے لیے جبکہ دبئی میں حتہ کو عجمان میں مصفوت اور راس الخیمہ میں الخور کے پہاڑوں کےساتھ ملانے کے لیے سڑک افتتاح کیا ہے”۔ انہوں نے مزید لکھا کہ تیسرا روڈ شارجہ میں المدام کو دبئی میں حتہ کے ساتھ ملاتا ہے۔
صاحب السمو الشيخ محمد بن راشد آل مكتوم يفتتح، بحضور سمو الشيخ منصور بن زايد آل نهيان، مشاريع طرق استراتيجية لتعزيز شبكة الربط بين إمارات الدولة باستثمارات 1.95 مليار درهم وذلك في إطار المشاريع التنموية الحيوية ضمن مبادرات صاحب السمو رئيس الدولة. #الإمارات https://t.co/wlqPV2PPI7 pic.twitter.com/NCRPWmypPF
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) July 12, 2021
یو اے ای کے ویژن پر زور دیتے ہوئے شیخ محمد نے لکھا "شیخ زید کی جانب سے شروع کیے جانے کے بعد سے یو اے ای میں انفراسٹریکچر پر کام کبھی بند نہیں ہوا، خدا انہیں غریق رحمت کرے، دل ایک ہیں اور اور خطے ایک ہیں”۔
آج کھولی جانے والی سڑکوں کی کل لمبائی 112 کلومیٹر ہے۔ ان سڑکوں میں ٹریکس، روڈز، چوک اور پل شامل ہیں۔
Source: Khaleej Times







