
خلیج اردو آن لائن:
پاکستانی ماڈل نایاب ندیم اتوار کے روز لاہور میں واقع اپنے گھر میں مردہ پائی گئی۔
پاکستانی نجی خبررساں ادارے ایکسپریس ٹرائبیون کے مطابق 29 سالہ ماڈل کو لاہور کے پوش علاقے میں واقع اس کے گھر پر کچھ نامعلوم افراد نے قتل کیا ہے۔
متاثرہ ماڈل کے جسم اور گردن پر تشدد کا نشانات تھے، جن سے پتہ چلتا ہے کہ متاثرہ خاتون کو مارنے سے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ تاہم، ڈیفنس بی کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ سے موت کی اصل وجہ سے سامنے آئے گی۔
پولیس نے متاثرہ خاتون کے سوتیلے بھائی ناصر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ جس کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بہن کو ملنے کے لیے آیا تو اس نے اسکی لاش بغیر کپڑوں کے ٹی وی لاؤنج میں پائی۔ ناصر کی کال پر نایاب نے کال وصول نہیں کی، اور نہ ہی دروازہ کھولا، جبکہ اس کی گاڑی اس کے گھر پر ہی کھڑی تھی۔ جس پر گھر کے واش روم کی کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوگیا۔
نایاب غیر شادی شدہ تھی اور اپنے گھر میں اکیلی رہتی تھی۔ ناصر نے مزید بتایا کہ وہ ایک سال سے باقاعدہ اپنی سوتیلی بہن کے ملنے اور اس سودا سلف دینے جاتا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہی ایک برطانوی نژاد خاتون بھی اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی تھی۔ جسے سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔
Source: Khaleej Times






