متحدہ عرب امارات

ویڈیو: شیخ محمد نے بین الامارات تین نئی ہائی ویز کا افتتاح کر دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی حکمران اور یو اے ای نائب صدر و وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے متحدہ عرب امارات کی مختلف امارات کو ملانے والی تین نئی سڑکوں کا افتتاح کر دیا۔ شیخ محمد نے سڑکوں کے افتتاح کی خبر ٹوئیٹر پر متعدد تصویروں کے ساتھ شیئر کی۔

تقریبا 2 ارب درہم مالیت پر مشتمل اس پراجیکٹ کا آج افتتاح کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد یو اے ای کی مختلف امارات کو آپس میں ملانا اورفاصلے کو کم کرنا ہے۔

شیخ محمد نے وضاحت کرتے ہوئے لکھا "ہم نے شارجہ میں ملیحہ اور ابوظہبی میں الشعیب کےساتھ  ملانے کے لیے جبکہ دبئی میں حتہ کو عجمان میں مصفوت اور راس الخیمہ میں الخور کے پہاڑوں کےساتھ ملانے کے لیے سڑک افتتاح کیا ہے”۔ انہوں نے مزید لکھا کہ تیسرا روڈ شارجہ میں المدام کو دبئی میں حتہ کے ساتھ ملاتا ہے۔

یو اے ای کے ویژن پر زور دیتے ہوئے شیخ محمد نے لکھا "شیخ زید کی جانب سے شروع کیے جانے کے بعد سے یو اے ای میں انفراسٹریکچر پر کام کبھی بند نہیں ہوا، خدا انہیں غریق رحمت کرے، دل ایک ہیں اور اور خطے ایک ہیں”۔

آج کھولی جانے والی سڑکوں کی کل لمبائی 112 کلومیٹر ہے۔ ان سڑکوں میں ٹریکس، روڈز، چوک اور پل شامل ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button