
خلیج اردو
12 جولائی 2021
کویت سٹی :امیر کویت شیخ نواب ال احمد الجبیر نے کویت اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کے صدر عارف علوی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں صدر علوی کی طرف سے دورہ پاکستان کیلئے دعوت نامہ کو قبول کیا ہے۔
امیر کویت نے مسئلہ فلسطین سمیت مسلم امہ کے مسائل حل کرنے میں کویت کے کردار سے متعلق پاکستانی اعتراف کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اپنے خط میں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ دنیا جلد از جلد کرونا وائرس سے چھخارے پائے گی۔ انہون نے وبائی مرض کے انسداد کیلئے عالمی حکمت عملی ترتیب دینے پر زور دیا ہے۔
Source : Radio Pakistan







