خلیج اردو
12 جولائی 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس سے متعلق اعدادوشمار پر مبنی تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی گئی۔ ملک میں شرح اموات میں بدستور اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وزارت صحت اور روک تھام کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1524 نئے کیسز سامنے آئے ، 1519 افراد نے وائرس کو شکست دی اور 4 افراد بیماری سے ہلاک ہوئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابتک ملک میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 651762 اور صحت یابیاں 629809 جبکہ اموات 1870 ہیں۔
وزارت کے مطابق ملک میں ایکٹیو کرونا کیسز کی تعداد 20083 ہیں۔
Source : Khaleej Times







