
خلیج اردو آن لائن:
چین نے بدھ کے روز کہا کہ وہ افغانستان میں طالبان کی نئی حکومت کے رہنماؤں کے ساتھ رابطے کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔ مزید برآں، چین نے نئی حکومت کے قیام کو افغانستان کی تعمیر نو میں ’ضروری قدم‘ قرار دیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے بیجنگ میں روزانہ کی بریفنگ میں یہ بیان اس وقت دیا جب ان پوچھا گیا کہ کیا چین منگل کے روز نامز کی جانے والی نئی افغان حکومت کو تسلیم کرے گا؟
طالبان نے اپنی حکومت بنانے کے لیے اپنے اندر سے اونچے درجے کے لوگ منتخب کیے ہیں اور امریکہ کو مطلوب رہنے والے شخص کو وزیر داخلہ اور عسکریت پسند گروپ کے بانی کو وزیر اعظم نامزد کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ کا مزید کہنا تھا کہ چین افغانستان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔ اور "ہم امید کرتے ہیں کہ نئی حکومت تمام گروہوں اور نسلوں کے لوگوں کی بات سنیں گے تاکہ عوام کی خواہشات اور بین الاقوامی برادری کی توقعات پر پورا اتراجا سکے”۔
Source: Khaleej Times







