متحدہ عرب امارات

یہ وقت ہمارا ہے کے عنوان سے دبئی ایکسپو 2020 کا آفیشل نغمہ جاری کر دیا گیا

خلیج اردو
21 ستمبر 2021
دبئی :ایسے میں جب دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ دبئی ایکسپو 2020 کے شروع ہونے میں صرف 10 دن باقی ہیں ، ایکسپو 2020 نے منگل کے روز اپنے آفیشل نغمے کی ویڈیو ریلیز کر دی ہے۔ گانے کا ٹائٹل ہے دس ایز اور ٹائم یعنی یہ وقت ہمارا ہے۔ نغمے کے الفاظ اور ویڈیو میں متحدہ عرب امارات کے قابل فخر ثقافت ، مستقبل کا جشن منانے اور اقوام کو قریب لانے کے حوالے سے کوششوں کا ذکر ہے۔

<iframe width=”560″ height=”315″ src=”https://www.youtube.com/embed/_i0VQilklwU” title=”YouTube video player” frameborder=”0″ allow=”accelerometer; autoplay; clipboard-write; encrypted-media; gyroscope; picture-in-picture” allowfullscreen></iframe>

گانے میں ایکسپو کے مرکزی خیال کو ظاہر کیا گیا ہے جس کا مطلب مستقبل کو بہترین بنانے کیلئے قابل دماغوں کو قریب لانا ہے۔

اس گانے میں حسین الجسمی جو متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے فنکاروں میں سے ایک اور ایکسپو 2020 کے سفیر ہیں ، کے ساتھ لبنانی نژاد امریکی گریمی نامزد گلوکارہ نغمہ نگار میسا کارا بھی موجود ہیں جو ایکسپو کی تمام خاتون فردوس آرکسٹرا کی آرٹسٹک ڈائریکٹر بھی ہیں۔

گانے کے حوالے سے ایک جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک سالہ اماراتی گلوکار اور نغمہ نگار الماس کو مشرق وسطیٰ میں اسپاٹائف کی بہترین خاتون ٹیلنٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

ایکسپو 2020 دبئی کے چیف ایکسپیرینس آفس مرجان فریدونی نے کہا ہے کہ ورلڈ ایکسپو لوگوں کو اکٹھا کرتے ہیں اور ہمیں ماضی ، حال اور مستقبل کو یکجا کرتے ہوئے آفیشل ایکسپو 2020 دبئی گانے کیلئے ناقابل یقین صلاحیتوں کے مجموعے کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوشیہورہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم 10 دن سے بھی کم وقت میں دنیا کو خوش آمدید کہنے اور لاکھوں زائرین کیلئے زندگی بھر کیلئے یادیں بنانے کے منتظر ہیں۔

حسین الجسمی کا کہنا ہے کہ ہم متحدہ عرب امارات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس کیلئے جو وہ ہے اور آنے والے وقت میں جو حاصل کرے گا۔ یہ گانا ہمارا فخر ہے ، ہماراے اتحاد کیلئے ہے اور ہمیں امید ہے کہپ یہ دنیا بھر کے شائقین کے چہروں پر خوشی اور ہنسی لائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ایسے تاریخی ایونٹ کا حصہ ہوتے ہوئے کافی فخر محسوس کررہا ہوں۔

الماس نے بتایا کہ انہیں اماراتی ہونے پر بہت فخر ہے اور ایک لمحے میں ایک کردار ادا کرتا ہوں جو ہمیشہ کیلئے میرے ملک کی تاریخ کا حصہ رہے گا۔

میسا کارا کا کہن اہے کہ یہ واقعی ایک اعزاز کی بات ہے کہ اس طرح کی غیر معمولی عرب صلاحیتوں کے ساتھ یہ ہمارا وقت ہے۔ بولے ایکسپو 2020 پوری عرب دنیا اور باقی دنیا کے عربوں کیلئے ایک اہم لمحہ ہے۔

کرونا وائرس کے بعد کی بہتر ہوتی صورت حال میں ایکسپو 2020 ایک میگا ایونٹ ہوگا جو یکم اکتوبر سے 31 مارچ 2022 تک رہی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button