خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی جانب سے گیمبیا کو امداد کی فراہمی

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات نے 48 میٹرک ٹن خوراک پر مشتمل امدادی طیارہ گیمبیا بھیجا ہے، تاکہ ملک کے کئی خطوں میں انسانی صورتحال میں بہتری اور حالات زندگی بہتر بنانے میں حکومت کی جاری کوششوں میں مدد کی جاسکے۔

گیمبیا میں متحدہ عرب امارات کے نان ریذیڈینٹ سفیر سلطان علي الحربي نے اپنی دانشمندانہ قیادت کے تعاون سے ضرورت مند لوگوں خصوصاً خواتین اور بچوں کی مدد کے لیے امداد فراہم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزم کا اعادہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ گیمبیا ان اولین ممالک میں سے ایک ہے جس نے کووڈ 19 کی وبا پرقابو پانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی طرف سے فراہم کردہ طبی امداد سے فائدہ اٹھایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مئی 2020 میں، متحدہ عرب امارات نے گیمبیا کو 5 میٹرک ٹن طبی سامان بھیجا تاکہ تقریباً 5ہزار ہیلتھ کیئر ورکرز کو وائرس پر قابو پانے میں مدد مل سکے۔

الحربی نے بتایا کہ گزشتہ سال اپریل میں متحدہ عرب امارات نے 67 ٹن غذائی اشیاء بھیجی تھیں تاکہ وبا کے باعث مختلف اثرات کو کم کرنے کے لیے گیمبیا کی حکومت کی کوششوں میں اضافہ کیا جا سکے۔

گزشتہ 10 سالوں کے دوران، متحدہ عرب امارات نے گیمبیا کو ترقی، سماجی، تعلیم، صحت اور پانی کے منصوبوں جیسے کئی شعبوں کے لیے 10کروڑ درہم امداد فراہم کی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button