عالمی خبریںپاکستانی خبریں

دنیا میں تیسری عالمی جنگ چھڑنے کا خطرہ ہے، یوکرینی سفیر

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان میں یوکرین کے سفیر نے تیسری عالمی جنگ چھڑنے کے خدشے کا اظہار کردیا۔ مرکیان چیچک نے امید ظاہر کی کہ پاکستان بھی روس کےخلاف عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

اسلام آباد میں یوکرائن کے سفیر مرکیان چیچک کی پریس کانفرنس۔۔۔ کہتے ہیں روس نے 6 روز سے یوکرائن پر جنگ مسلط کر رکھی ہے۔ روسی حملوں میں 16 بچوں سمیت 352 افراد ہلاک ہو چکے۔ یوکرائن نے روس کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا ہے۔

یوکرائنی سفیر نے کہا پاکستان کے کلیدی تجارتی شراکت دار ہیں۔ پاکستان کی غذائی سلامتی کے لیے 1.3 ملین ٹن گندم فراہم کی۔ امید ہے پاکستان بھی روسی جارحیت کے خلاف اقدامات اٹھائے گا۔

یوکرائنی سفیر نے کہا کہ روسی جارحیت کے باعث یوکرائن میں مقیم غیرملکیوں کی زندگی کو خطرہ ہے۔ پاکستان کے افغانستان سے یوکرائنی شہریوں کے انخلاءمیں مخلصانہ تعاون یاد ہے۔ پاکستانیوں سمیت غیرملکیوں کی یوکرائن سے وطن واپسی میں مکمل تعاون کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یوکرائن کے مختلف جنگ زدہ علاقوں سے 1131 پاکستانی بحفاظت نکال لیے گئے جبکہ 21 پاکستانی شہری بحفاظت وطن واپس پہنچ گئے ہیں اور پولینڈ پہنچنے والے پاکستانیوں کی تعداد 1041 ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ یوکرائن میں سفارتی عملے کے خاندان کے 12 افراد سمیت 57 پاکستانی رومانیہ پہنچے۔ 3 پاکستانی ہنگری،ایک مالدووہ 8 سلوواکیہ پہنچے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button