
خلیج اردو
دبئی: 35 سالہ ایشیائی شخص نے ایک ایسی گاڑی چوری کرنے کی کوشش کی جس میں خاتون موجود تھی۔ انہوں نے یہ حرکت صرف اس وجہ سے کی تاکہ وہ اس میں خاتون کو ساتھ اغوا کر سکے۔
مبینہ طور پر ملزم حملہ آوروں سے بھاگ رہا تھا جب اس نے ایک ویٹرنری کلینک کے باہر کھڑی گاڑی کو دیکھا ۔ اس کے بقول گاڑی کے اندر بیٹھی خاتون اسے نظر نہیں آئی۔
شخص کو بھاگتے ہوئے دیکھ کر خاتون کوفزدہ ہوئی اور خوف زدہ عورت نے جلدی سے اپنے شوہر کو آواز دی جو کلینک کے اندر تھا۔
ملزم بھاگ گیا اور گاڑی میں بیٹھی خاتون کو زبردستی نکالنے کی کوشش کی جس دوران ہاتھا پائی کی وجہ سے گاڑی کی مالک خاتون زخمی ہوئی۔
اس نے مجرم کو بھگانے کی کوشش کی لیکن فٹ پاتھ سے ٹکرایا۔ اس کے بعد گاڑی کا مالک گارڈ کی مدد سے ملزم کو پکڑنے میں کامیاب ہوا۔
ملزم کو قصوروار ٹھہرایا گیا اور اسے 2,000 درہم جرمانے کے ساتھ تین ماہ قید کی سزا بھی سنائی گئی۔ سزا پوری ہونے کے بعد اسے ملک بدر کیا جائے گا۔
Source: Khaleej Times







