متحدہ عرب امارات

دبئی: نایف کے علاقے میں کوویڈ -19 کا کوئی نیا کیس ریکارڈ نہیں کیا گیا-

فیڈرل نیشنل کونسل (NFC) کے ایک ممبر نے بتایا کہ دبئی نایف کے علاقے میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومت کی لگائی ہوئی سخت پابندیوں کی وجہ سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں بڑی مدد ملی ہے۔

دھیرار بلھول الفالاسی ، جو کوویڈ- 19 کے خلاف جنگ میں حکومت کی مدد کرنے والی رضاکار ٹیموں کی نگرانی کرنے والی وطنانی امارات فاؤنڈیشن کے بورڈ ممبر بھی ہیں- انھوں نے اتوار کے روز بتایا کہ نایف کے علاقے میں کورونا وائرس کےکوئی نئے کیس کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ لوگ صحت کے حکام کے ذریعہ بتائی گئی احتیاطی تدابیر کی پاسداری کر رہے ہیں اور حکومت کی کوششیں اچھی طرح سے کام کر رہی ہیں۔

الفلاسی نے کہا کہ ، دبئی کی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی نے وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لئے نایف کے علاقے میں 24 گھنٹوں کے کرفیو سمیت دیگر اقدامات اٹھانے کے لئے تیزی سے کارروائی کی ، ورنہ صورت حال تباہ کن ہوتی۔

اگرچہ یہ ایک مثبت اشارے ہے ، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال اب قابو میں ہے۔ احتیاطی تدابیر کے حصے کے طور پر یہ علاقہ بند رہے گا اور اس وقت تک نقل و حرکت پر پابندی برقرار رہے گی جب تک کہ حکام اسے کلیئر نہیں کردیتی-

” ایف این سی ( FNC) کے ممبر نے بتایا کہ نایف کے علاقے میں کم از کم 6،391 افراد کا پہلے ہی ٹیسٹ کیا جاچکا ہے- عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے مزید بھی ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

دبئی کی سپریم کمیٹی آف کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے 31 مارچ کو دبئی کے قدیم ترین ضلع ال راس میں سخت پابندیوں کا اعلان کیا تھا ، جس میں کورونا وائرس کے پھیلنے پر قابو پانے کے لئے کی جانے والی کوششوں میں 24 گھنٹے کرفیو بھی شامل تھا۔ ال راص کی طرف جانے والی سڑکیں بھی بند کردی گئیں تھی تاکہ اسٹرلائزیشن پروگرام کو تیز تر بنایا جاسکے۔

دبئی میں پولیس کا کہنا تھا کہ ایسے افراد جو ال راس کے رہائشی نہیں ہیں انہیں علاقے میں سفر کرنے سے منع کیا گیا تھا۔ اس علاقے کے مقامی رہائشی دبئی ہیلتھ اتھارٹی سے ضروری سامان وصول کررہے ہیں۔

الفلاسی کے مطابق ، نایف کے علاقے میں ذیادہ آبادی کی وجہ سے سخت اقدامات ضروری تھے۔

انہوں نے کہا ، "یہ اچھی بات ہے کہ زیادہ تر رہائشیوں نے حکام کے ذریعہ بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کیا ۔ اس سے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں بہت مدد ملی ہے۔”

میں تمام لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ کوویڈ ۔19 کی احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہیں ، بشمول گھر پر رہنا ، معاشرتی دوری اور گھروں میں مناسب حفظان صحت برقرار رکھنا ہے-

ایف این سی (NFC)کے ممبر نے نایف کے علاقے میں کوویڈ-19 کے خلاف جنگ میں پولیس اسٹیشن خصوصا نایف پولیس اسٹیشن ، دبئی ہیلتھ اتھارٹی ، دبئی ایمبولینس سروسز کارپوریشن ، رضاکاروں اور سرکاری اور نجی اداروں کی طرف سے روزانہ کی جانے والی عظیم کاوشوں کی تعریف کی۔

Source : Khaleej Times
27 April 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button